ابنا: عالمی مجلس برائے اسلامی بیداری کے سیکریٹری جنرل علی اکبر ولایتی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس عالمی اجلاس میں شریک خواتین اجلاس کے بعد مشہد مقدس اور اصفہان و تہران کی علمی اور اسلامی لحاظ سے سیر بھی کریں گي۔
انہوں نے کہا اس اجلاس میں خواتین کے امور سے متعلق اہم فیصلے کئے جائيں گے اور خواتین کے مسائل کا جائزہ لینا اس اجلاس کا اہم ترین مقصد ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مشاورتی کونسل برائے اسلامی بیداری کے اراکین کا اجلاس آج دوپہر تہران میں شروع ہوا۔
.......
/169
خواتین اور اسلامی بیداری کے اجلاس کا انعقاد، مسلمان خواتین کی یکجہتی میں مدد دیتا ہےایرانی پارلیمنٹ کی خواتین پارلیمانی کمیٹی کی رکن نے خواتین اوراسلامی بیداری کے اجلاس جیسے اجلاسوں کے مسلسل انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اجلاس، مسلمان خواتین کی یکجہتی میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ایرانی پارلیمنٹ کی خواتین پارلیمانی کمیٹی کی رکن لالہ افتخاری نے شبستان کے پارلیمانی نامہ نگارسے بات چیت کے دوران خواتین اوراسلامی بیداری کے بین الاقوامی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسلامی بیداری کی بحث میں خواتین کے کردارکوسنجیدگی سے لینا چاہیے اوران کے کردارکو بنیادی قراردیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ خواہ وہ ممالک کہ جن میں اسلامی بیداری کی تحریکیں کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں یا وہ ممالک جن میں لوگ بیدارہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے ہیں، میں خواتین کا کردارانتہائی اہم اورموثرہے۔افتخاری نے کہا ہےکہ کئی ایسے واقعات موجود ہیں کہ ابتداء میں مرد، ان میں داخل نہیں ہوئے ہیں لیکن جب خواتین نے میدان میں قدم رکھا ہے تو مردوں نے ان کی پیروی میں حرکت کی ہے اورپھرکامیابی نے ان کے قدم چومے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مصرکے التحریر اسکوائریا بحرین اوریمن میں یہ خواتین ہی تھیں کہ جنہوں نے اپنی بصیرت اورموثرکردار کے ساتھ کئی واقعات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔